You are currently viewing ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے چیمبر آف کامرس ٹھٹہ کی سربراہی میں ملاقات،

ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے چیمبر آف کامرس ٹھٹہ کی سربراہی میں ملاقات،

Dated :16/09/2023 ٹھٹہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے چیمبر آف کامرس ٹھٹہ کی سربراہی میں ملاقات، ملاقات میں ضلع ٹھٹہ میں صعنت اور تجارت ایگریکلچر اور نئے اکنامک زون جی ترقی اور اضافے پر بات چیت، ضلع انتظامیہ کی جانب صعنت و تجارت کو سپورٹ کرنے بات چیت، ضلع انتظامیہ کی جانب سے صنعت و تجارت کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق: نئے آنے والے ڈی سی ٹھٹہ اسد علی خان سے ایوان صعنت و تجارت ٹھٹہ کے صدر میر جھانگیر خان اور ٹیم کی ملاقات، ٹھٹہ کے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹھٹہ میں نئے قائم ہونے والے اسپیشل انڈسٹریل زون اور زراعت کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ اسد علی خان نے ٹھٹہ چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے صدر جانگیر مری کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ایک بہترین حکومت فراہم کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹھٹہ کے صنعتی اور نئے اقتصادی صنعتی زونز کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ ہر ممکنہ معروف فیلڈ کے لیے مدد اور سہولیات فراہم کریں گیں۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹھٹہ کے صدر جہانگیر مری نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صنعت و تجارت ٹھٹہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے وہیں ہم نئے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ کے معدنی ذخائر، سی بیلٹ، ونڈ پاور زون اور نئے اقتصادی صنعتی زون کی ترقی سے صوبے میں خوشحالی اور روزگار کے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاکہ سندھ خوشحال ہو تو ملک خوشحال ہو جائے۔ اس موقع پر صدر صنعت و تجارت نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا۔​

Advertised Here

Leave a Reply